چکوال، پاکستان بار کونسل نے صحافیوں کے تحفظ کیلئے سات سینئر وکلاء پر مشتمل پینل تشکیل دے دیا

منگل 29 ستمبر 2020 21:41

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) پاکستان بار کونسل نے صحافیوں کے تحفظ کیلئے سات سینئر وکلاء پر مشتمل پینل تشکیل دیدیا ہے جو صحافیوں کیخلاف کسی بھی سطح پر کسی بھی طرف سے کی جانے والی معاندنا کارروائی پر صحافی کو مفت قانونی امداد فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری بار کونسل کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق بیرسٹری جہانگیر جندن فون نمبر 0333-5209511 ، محمد عثمان وڑائچ ، 0300-4252696 ، کرنل (ر) انعام الرحیم 0322-2998691 ، ساجد تنولی 0332-5476797 ، بابر حیات سمور 0321-5278614 ، عمر گیلانی 0301-5011568 ، حیدر امتیاز 0323-5423199 تمام متاثرین صحافیوں سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ راولپنڈی اسلام آباد اور گردونواح میں اپنے ساتھ ہونیوالی زیادتیوںکے بارے میں قانونی امداد کیلئے مذکورہ سینئر وکلاء سے رابطہ کریں۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل عابد ثاقی ایڈووکیٹ کی نگرانی میں مذکورہ سات رکنی وکلاء کمیٹی نے کام شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں