چکوال،مسلح ڈاکوئوں نے ڈاکٹر اور بیٹے کو لاکھوں روپے کی رقم ،سامان سے محروم کردیا

پیر 25 جنوری 2021 23:00

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) تھانہ سٹی چکوال کی حدود میں مسلح ڈاکوئوں نے ڈاکٹر اور اسکے بیٹے کو لاکھوں روپے کی رقم اور سامان سے محروم کردیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر توقیر منہاس اپنے بیٹے کے ہمراہ گھر میں موجود تھے کہ پانچ مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے انہوںنے ڈاکٹر توقیر منہاس اور انکے بیٹے ارتضیٰ توقیر کو رسیوں سے باندھ دیا اور گھر میں موجود پچاس ہزار روپے کی رقم ، طلائی زیورات، گھڑیاں ، ایل ای ڈی، موبائل ٹیلی فون، لائسنسی پستول اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ سٹی پولیس نے نامعلوم ڈاکوئوںکیخلاف مقدمہ درج کر کے انکی تلاش شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ ارتضیٰ توقیر کی چند روز قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں