چکوال،علاقہ مجسٹریٹ نے لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں بہن کو زدوکوب کرنے والے بھائی کی ضمانت منظور کرلی

ہفتہ 1 مئی 2021 18:31

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2021ء) علاقہ مجسٹریٹ نے لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں بہن کو زدوکوب کرنے والے بھائی کی ضمانت منظور کرلی۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر چکوال میں مقدمہ نمبر 145/21 درج زیر دفعہ 336,337A1, 337A4, 337F6میں ملزم بختاور علی پر الزام تھاکہ مدعی کے گھر پر حملہ آور ہو کر مدعی کی ہمشیرہ کو دوران لڑائی جھگڑا زدوکوب کیا ہے جس سے اسکے دانت اور ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے، ملزم کے وکیل سید فخر عباس کاظمی ایڈووکیٹ نے کورٹ میں مدعی کے موقف کو جھوٹا ثابت کیا جس پر علاقہ مجسٹریٹ جناب عدیل مجید قریشی صاحب نے ملزم کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کیا اور 50 ہزار مچلکے کے عوض ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں