چکوال، ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفس کا دورہ ،حاضری ، صفائی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا

منگل 14 ستمبر 2021 20:24

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ( ر) بلال ہاشم نے ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفس کا دورہ کر کے حاضری ، صفائی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف سے بریفنگ لیتے ہوئے جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے اقدامات خصوصاً غیر قانونی شکار کو روکنے کے ضمن میں کی جانے والی کارروائیوں کے بارے میں تفصیلات دریافت کیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف نے جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے واچ اینڈ وارڈ سسٹم کی کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ غیر قانونی شکار کے خلاف جاری مہم میں ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی کی بدولت ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفس کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی مقامی انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس امر کی بطورِ خاص تاکید کی کہ انتظامی کارکردگی کا عمدہ معیار برقرار رکھتے ہوئے جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں