چکوا، دو مسلح بھائیوں نے پانچ افراد کیساتھ ملکرنوجوان کو مار مار کر سر پھاڑ دیا

پیر 18 دسمبر 2017 16:52

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) محلہ ڈھوک فیروز تھانہ سٹی چکوال میں دو مسلح بھائیوں نے دیگر پانچ افراد کیساتھ مل کرنوجوان کو مار مار کر اس کا سر پھاڑ دیا۔ حاجی محمد حفیظ ولد محمد رشید بازار سے فروٹ لیکر گھر واپس آرہا تھا تو راستے میں طے شدہ پروگرام کے تحت مختار پراپرٹی والا اور اس کا بھائی جاوید نے دیگر پانچ بندوں کیساتھ مل کر حملہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے ڈنڈوں اور کانچ کی بوتلوں سے محمد حفیظ کو مارمار کر لہو لہان کردیا۔ اہل محلہ نے موقع پر پہنچ کر بڑی مشکل سے جان بچائی۔ حاجی محمد رفیق ولد حاجی غلام محمد نے بتایا کہ حاجی محمد حفیظ اس کا داماد ہے اور اس نے اپنے گھر کے باہر ملزمان کو گاڑی کھڑا کرنے سے منع کیا تھا۔ جس پر ملزمان نے مشتعل ہوکر اس کو بری طرح سے زدوکوب کیا۔ تھانہ سٹی چکوال میں رپورٹ درج کرادی گئی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں