پاکستان ڈے کے حوالے سے انٹر ڈسٹرکٹ کراٹے چیمپیئن شپ کا انعقاد

جمعرات 5 اپریل 2018 20:55

پاکستان ڈے کے حوالے سے انٹر ڈسٹرکٹ کراٹے چیمپیئن شپ کا انعقاد
چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2018ء) پاکستان ڈے کے حوالے سے انٹر ڈسٹرکٹ کراٹے چیمپیئن شپ سپورٹس کمپلیکس لیاقت باغ راولپنڈی میںمنعقد ہوئے۔جس میں راولپنڈی ڈویژن کے چاروں اضلاع چکوال ،راولپنڈی،جہلم اور اٹک کی ٹیموں نے شرکت کی۔مجموعی طور پر 6 ویٹ کیٹیگری 40،50،60،67 کلو گرام اوپن ویٹ میںکراٹے کے مقابلے ہوئے۔

(جاری ہے)

جس میں چکوال نے ایک گولڈ میڈل اور چھ سلور میڈل لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

چکوال سے محمد بلال نے گولڈ میڈل جبکہ جنید،ایاز،رحمت،سفیر اور رضوان حیدر نے سلور میڈل لیا۔جبکہ پوزیشن لینے پرچکوال ڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری خالد محمود قریشی کو شیلڈ دی گئی۔راولپنڈی مقابلوں کے لیئے ان ٹیموں کا انتخاب ڈی او سپورٹس عامر اوصاف اورخالد قریشی نے کیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں