چکوال میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ انڈر 13 اولمپک ڈریم پروگرام 2022 ء شروع ہوگیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2022 22:58

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2022ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب کی ہدایت پر چکوال میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ انڈر 13 اولمپک ڈریم پروگرام 2022 ء شروع کر دیا گیا ہے ،پروگرام کے تحت 21 اکتوبر سے 4 نومبر تک تحصیل ، ضلع اور ڈویژن کی سطح پر رجسٹریشن کی جائیگی۔

(جاری ہے)

5 سے 14 نومبر تک تحصیل سطح پر اتھلیٹکس ،فٹبال ، جمناسٹک اور مارشل آرٹس ( کراٹے ،تائیکوانڈو وغیرہ) کے ٹرائلز ہونگے ۔

5 اور 6 نومبر کو ضلعی سطح پر تیراندازی ، بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس کے ٹرائلز ہونگےجبکہ ڈویژن کی سطح پر 5 سے 8 نومبر ہاکی اور ریسلنگ کے ٹرائلز ہونگے ، ٹرائلز میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے لئے ڈویژن میں 9 نومبر سے 20 دسمبر تک کیمپ لگائے جائیں گے اور پھر منتخب ٹیمیں 27 سے 31 دسمبر 2022 تک منعقد ہونے والی پنجاب لٹل ماسٹر گیمز میں شرکت کریں گی ۔\378

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں