ہاکی اور میٹ ریسلنگ کی انڈر - 16 ضلعی ٹیمز کے انتخاب کے لئے ٹرائلز

جمعہ 6 اکتوبر 2023 16:09

ہاکی اور میٹ ریسلنگ کی انڈر - 16 ضلعی ٹیمز کے انتخاب کے لئے ٹرائلز
چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2023ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عامر اوصاف نے بتایا ہے کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر 24-2023 کے مطابق ہاکی اور میٹ ریسلنگ کی انڈر - 16 ضلعی ٹیمز کے چناؤ کے لئے ٹرائلز منعقد کرنے کا شیڈول مرتب کیا گیا ہے جس کے تحت ہاکی کے ٹرائلز 8 اکتوبر تا 10 اکتوبر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 تلہ گنگ ، کالس ہاکی گراؤنڈ اور سرپاک ہاکی گراؤنڈ میں منعقد کیے جائیں گے جبکہ میٹ ریسلنگ کے انڈر - 16 ریسلرز سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس چکوال سے فوری رابطہ کریں ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے بتایا کہ میٹ ریسلنگ کی مختلف ویٹ کیٹیگریز میں ٹرائلز کا انعقاد سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں 11 اکتوبر سے کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ تمام سپورٹس کلبز اور کھلاڑی اپنی اپنی رجسٹریشن تحصیل و ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس میں کروائیں تاکہ کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے واضح کیا ہے کہ ہاکی اور میٹ ریسلنگ کے انڈر - 16 ٹرائلز میں حصہ لینے والے کھلاڑی اپنا ب فارم لازماً ہمراہ لائیں ۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں