i چمن،مولانامحمدحنیف شہیدکاتعزیت کاسلسلہ تاحال جاری

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:16

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ناظم شہیداسلام شہیدجمعیت مولانامحمدحنیف شہیدکاتعزیت کاسلسلہ تاحال جاری ہے اسی سلسلے میں جمعیت کے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی مکھی شام لعل لاسی مشیراقلیتی اموررکن صوبائی اسمبلی دانش کماراقلیتی صوبائی صدرتحریک انصاف سنجے کمارسابق مشیروزیراعلی بلوچستان علاوالدین کاکڑودیگرنے جامعہ دارالعلوم اسلامیہ ملت آباد چمن میں شہیداسلام کے فرزندمفتی محمدقاسم سے تعزیت کی تعزیت کے دوران مکھی شام لعل لاسی ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مولانا محمد حنیفؒ شہیدجمعیت کاسرمایہ اوربلوچستان کاقیمتی اثاثہ تھاموصوف نے ہمیشہ محب وطن ہونے کی ناطے امن اورمحبت کی فضاء قائم کرنے کیلئے مثبت کردار ادا کیاجماعتی صفوں میں موصوف کوقدرواحترام سے دیکھے جاتے انہوں کے کہا.15دن گزرنے کے بعد شہیدکیقاتلوں کی سراغ نہ لگاناتشویشناک ہے�

(جاری ہے)

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں