پاک افغان سرحد ہفتہ میں 2 دن پاکستانی شہریوں کیلئے کھولی جائے گی

منگل 28 اپریل 2020 22:34

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2020ء) پاک افغان سرحد کو ہفتہ میں 2 دن پاکستانی شہریوں کیلئے کھولا جائے گا جو کہ ویزہ پر افغانستان گئے ہیں ایف آئی اے حکام کے مطابق بروز ہفتہ اورمنگل کے دن افغانستان میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس آنے دیا جائے گا جو پاسپورٹ ویزاپر افغانستان گئے ۵ہیں ان افراد کو پاکستان واپسی پر لازمی قرنطینہ مراحل سے گزرنے کے بعد اپنے گھروں کو جانے کی اجازت ہو گی اگر ان افراد کا ویزہ بھی اگر زائدالمیعاد ہوگا وہ بھی پاکستان اسکتے ہیں اب بھی پاکستانی شہری بڑی تعداد میں افغانستان میں پھنسے ہیں ۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں