پاک افغان سرحد پر چھوٹا لغڑی پیکیج کھولا جائے عوام کوروناء وائرس کے احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کریں

جمعرات 28 مئی 2020 21:57

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) پاک افغان سرحد پر چھوٹا لغڑی پیکیج کھولا جائے عوام کوروناء وائرس کے احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کریں ان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کونسل ممبر حاجی نعمت اللہ اچکزئی ،ضلعی فنانس سیکرٹری کلیم اللہ،چیئرمین نواب خان اچکزئی ،پی ایس ایف صوبائی رہنماء عبدالنافع حقیار ،تحصیل رہنماء ملا عبدالولی ،امین اللہ امین اوردیگررہنمائوںنے اپنے مشترکہ بیان میں کیاہے انہوںنے مزیدکہاکہ عرصہ درازسے کوروناء وائرس کا وباء کے پھیلائو کو روکنے کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے ملک بھرمیں لاک ڈائون اورتمام سرحدوں کی بندش سے عوام اورچھوٹے تاجروں کو شدید نقصان پہنچاہیں اور ان میں اکثر نان شبیہ کے محتاج ہوگئے ہیں جبکہ پاک افغان سرحد کے بندش سے چھوٹے تاجرجوکہ دن بھرکام کرنے کے بعد کچھ کماکر اپنے خاندان کی کفالت کرتے تھے ان پر گزشتہ کئی عرصے سے کمائی بند ہیں اور ہم آئی جی ایف سی بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاک افغان سرحد پر چھوٹے تاجروں کو موقع دیں اور آمدروفت میں بھی عوام کو آسانی مہیاء کریں تاکہ پاک افغان سرحد پر آمدورفت کی بحالی کے بعد تاجروں کی تجارت واپس بحال ہوانہوںنے مزیدکہاکہ کوروناء وائرس کے پھیلائو کے خدشے کے باعث عوام مکمل طورپر احتیاطی تدابیر اپنائے اور اس کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر بھی عمل درآمد کریں تاکہ کوروناء وائرس کی روک تھام ممکن ہو اور اس کے ساتھ ساتھ حکومت تمام این جی اوزاور سوشل تنظیموں کے ذریعے عوام میں کوروناء وائرس کی ہلاکت اور ایس او پیز کے متعلق آگاہی مہم جاری کریں تاکہ تاجر اپنی تجارت آزادی سے کرسکے انہوںنے مزیدکہاکہ اس وقت کوروناء وائر س کے باعث عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں جس کیلئے ہم سب نے یکجاہوکر کام کرنا ہوگا تاکہ کوروناء وائرس کو ایک ساتھ مل کر شکست دے سکے اور اپنے خاندان اور علاقے کی حفاظت کرسکے جو کہ صرف اسی صورت ہیں کہ ہم محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر مکمل عمل درآمد کرسکے کیونکہ موجودہ صورتحال میں کوروناء وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے علاقے کے تمام معتبرین نے اپنے مہمان خانے بھی بند کردیئے تھے جس میں خاص کر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ورکن صوبائی اسمبلی اصغرخان اچکزئی بھی شامل تھے جنہوںنے کوروناء وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے اپنے مہمان خانے کو بند کردیاتھا کیونکہ ہرعید پر ایک سماں بندھا ہوتاتھا اس لئے علاقے کے تمام افراد یکجاہوکر کوروناء وائرس کو شکست دیں۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں