آل پاکستان شہداء 8 اگست فٹبال ٹورنامنٹ

محمدعیسیٰ اکیڈمی فٹبال گرائونڈ مسلم کلب چمن اور استقلال کلب قندہار کے درمیان تیسرا کوارٹر فائنل میچ کھیلاجائیگا

جمعرات 10 اکتوبر 2019 22:05

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2019ء) آل پاکستان شہداء 8 اگست فٹبال ٹورنامنٹ محمدعیسیٰ اکیڈمی فٹبال گرائونڈ مسلم کلب چمن اور استقلال کلب قندہار کے درمیان تیسرا کوارٹر فائنل میچ کھیلاگیا جس میں مسلم کلب چمن نے پہلے ہی ہاف میں استقلال کلب قندہار کو محمد طاہر اور حکمت اللہ کی گولوں کی بدولت دوگولوں کی برتری حاصل کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی میچ کو دیکھنے کیلئے گرائونڈ تماشائیوں سے کھچاکھچ بھری ہوئی تھی ہاف ٹائم پر مہمان خصوصی کا تعارف دونوں ٹیموں کے ساتھ کرایاگیا جن کے ساتھ ٹورنامنٹ آرگنائزر پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کیپٹن عیسیٰ خان اچکزئی ،حسام الدین سنگر ،محمدعلی مدآلا ،حاجی نعیم راکٹ ،نعیم آزاد ،حاجی وزیرخان ،عبدالپکار ،عبدالخالق اوردیگر بھی ہمراہ تھے میچ کا دوسرا ہاف بھی انتہائی سنسنی خیز رہا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر شدید حملے کئے مگر مسلم کلب چمن کے دفاعی کھلاڑیوں حمید خان انٹرنیشنل ، معراج خان، خالو نے قندہار کلب کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے اورمسلم کلب چمن کے کیپٹن عصمت اللہ کی بہترین حکمت عملی سے بھی قندہار کلب کوئی گول اسکور نہ کرسکی آخری لمحات میں مسلم کلب کے کیپٹن عصمت اللہ نے بہترین موومنٹ بناتے ہوئے اپنی ٹیم طرف سے تیسرا گول کردیا اوراستقلال کلب قندہار کی تمام امیدیں ختم کردی اسطرح یہ میچ مسلم کلب چمن نے 3-0 صفر سے جیت کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی جبکہ ٹورنامنٹ کے آخری کوارٹر فائنل میچ میں بلوچ کلب نوشکی اور خیبرافغان کلب چمن کے درمیان کھیلاگیا میچ کا پہلاہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا میچ کے دوسرے ہاف میں خیبر افغان چمن کے کھلاڑی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی جوکہ میچ کے آخر تک برقرار رہی اسطرح یہ میچ خیبر افغان چمن نے جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاٹورنامنٹ کے سیمی فائنل ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوگئی جس میں آج پہلا سیمی فائنل میچ مسلم کلب چمن اور پاک افغان کلب چمن کے درمیان مقررہ وقت پر شروع ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل بروز جمعہ خیبرافغان کلب چمن اور لیسکو کلب لاہور کے درمیان ہوگا میچ ریفری جاوید اختراور بابومینگل تھے جبکہ ان کے ساتھ اسسٹنٹ اسد ، جہانگیر انٹرنیشنل اورمحبوب بلوچ تھے کمنٹیٹری کے فرائض عزیز میاں اور فدامحمدقبائل نے اداکی جبکہ اسٹیج پر احمدا للہ اچکزئی اور عوامی نیشنل پارٹی کے نواب چیئرمین ،کلیم اللہ ،حکمت اللہ اوردیگرنے بڑی تعدا د میں میچ کو دیکھا ۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں