جامعہ ساہیوال کویونیورسٹیز کی عالمی درجہ بندی کا حصہ بنانا ہمارا مشن ہے،وائس چانسلر

منگل 28 مارچ 2023 17:42

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2023ء) یونیورسٹی آف ساہیوال کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر نے کہا ہے کہ جامعہ ساہیوال کو یونیورسٹیز کی عالمی درجہ بندی کا حصہ بنانا ان کے مشن میں شامل ہے۔ وہ یونیورسٹی کے سیمینار ہال میں اساتذہ کی ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے جسکا اہتمام یونیورسٹی میں حالیہ دنوں میں قائم شدہ QS رینکنگ کے آفس نے ڈائریکٹوریٹ آف ORIC کے تعاون سے کیا تھا۔

ورکشاپ کے مہمان مقرر پنجاب یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انفارمیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود تھے جنہوں نے یونیورسٹی اساتذہ کو یونیورسٹیز کی عالمی درجہ بندی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور اساتذہ کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔ وائس چانسلر نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ معیاری ٹیچنگ کے ساتھ یونیورسٹی میں ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے اپنی تمام تر توانائی بروئے کار لاتے ہوئے اپنے مقالہ جات بین الاقوامی رینکنگ کے معیاری جرنلز میں شائع کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اساتذہ کو یقین دلایا کہ ریسرچ کے فروغ کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ بھرپور تعاون کریگی۔ ورکشاپ میں وائس چانسلر سمیت یونیورسٹی کے تمام اساتذہ نے بھر پور شرکت کی جس پر ڈائریکٹر ORIC ڈاکٹر محمّدایوب اور QS رینکنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ محمّد اویس نے فیکلٹی اور مہمان مقرر کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور وائس چانسلر نے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کو یونیورسٹی کی طرف سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔\378

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں