ساہیوال کے تعلیمی بورڈ کی گورننگ باڈی نے بورڈ کے نئے مالی سال کے سالانہ بجٹ کی منظوری دیدی

ہفتہ 15 جولائی 2023 17:01

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2023ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کی گورننگ باڈی کے خصوصی اجلاس مین مالی سال 2023-2024 کے سالانہ بجٹ کی منظوری دے دی گئی، بورڈ کی کل متوقع آمدن ایک ارب88کروڑ روپے اور اخراجات ایک ارب54 کروڑ 24لاکھ ہو گی۔ اجلاس کی صدارت کمشنر ساہیوال ڈویژن /چیئرمین بورڈشعیب اقبال سید نے کی۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر آفس میں ساہیوال بورڈ کی گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں موجودہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر رابعہ اختر، کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت اور اے سی جنرل علیزہ ریحان سمیت ممبران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ مالی سال کے بجٹ پر تفصیلی غور کیا گیا اور اس کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں بورڈ کی کھیلوں کی سرگرمیوں، طلبہ و طالبات کو وظائف دینے اور بورڈ کی نئی عمارت کی تعمیر کے لئے سپورٹس فنڈ، سکالرشپ فنڈ اور ڈویلپنٹ فنڈ میں اضافے کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں حکومت کی طرف سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے مطابق بورڈ ملازمین کی بھی تنخواہیں بڑھانے کی منظوری دی گئی۔\378

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں