بیٹی کے ساتھ ریپ کیس میں ملزم کو سزائے موت

جمعہ 26 جنوری 2024 22:31

بیٹی کے ساتھ ریپ کیس میں ملزم کو سزائے موت
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2024ء) چیچہ وطنی ماڈل کورٹ کے جج محمد ابوبکر صدیق ایڈیشنل سیشن جج نے بیٹی کے ساتھ ریپ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ جرم ثابت ہونے پر مجرم والد کو سزائے موت تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے نواحی گاؤں 110 بارہ ایل میں باپ نے اپنی سگی بیٹی کو جنسی درندنگی کا نشانہ بنایا تھا تھانہ صدر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 649/21 بجرم 376 ت پ درج کیا تھا۔مدعی مقدمہ کی جانب سے پیروی سینئر قانون دان سرور جاوید چوہدری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کی۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں