پنجاب حکومت کے ‘‘رمضان راشن پروگرام’’ کو حتمی شکل دیدی گئی

پیر 26 فروری 2024 15:15

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2024ء) کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید کی زیر صدارت کمشنر آفس میں خصوصی اجلاس منعقدہواجس میں پنجاب حکومت کے ‘‘رمضان راشن پروگرام’’ کو حتمی شکل دے دی گئی،پروگرام کے تحت ڈویژن بھر کے 539864مستحقین کو راشن ان تک گھروں تک پہنچایا جائے گا جس پر لاگت کا کل تخمینہ2ارب 34 کروڑ 13 لاکھ روپے سے زائد ہے،راشن پیکج میں 10کلو آٹا اور 2،2کلو چینی،گھی چاول اور بیسن شامل ہوگا،مستحقین کا ڈیٹا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لیاگیا ہے جس سے انتہائی غریب خاندانوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر،ڈپٹی کمشنرز اکرام الحق، ڈاکٹر ذیشان حنیف اور سعدیہ مہر،اے سی جنرل علیزہ ریحان اور دوسرے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ صوبائی حکومت کے اس عوام دوست پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ تمام انتظامات جلدمکمل کر لیں جن میں راشن کی گھر گھر تقسیم بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق راشن کی تقسیم کا عمل 5مارچ سے شروع ہوگا تاکہ مستحق خاندانوں کو رمضان کی آمد سے پہلے راشن کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اس پروگرام سے ضلع ساہیوال کے 190350،ضلع اوکاڑہ کے 235002 اور ضلع پاکپتن کے 114512 خاندان مستفید ہونگے۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے تینوں اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اشیائ صرف کی کوالٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں