چیچہ وطنی، پولیس نے کسووال بکرمنڈی میں دن دیہاڑے ہونیوالی ڈکیتی کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا

جمعہ 27 دسمبر 2013 16:09

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27دسمبر 2013ء) پولیس نے کسووال بکرمنڈی میں دن دیہاڑے ہونیوالی ڈکیتی کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ،تین ڈاکووٴں نے چار روز قبل بکر منڈی میں گھس کر ٹھیکید ارشیر احمداسکے بھائی اشرف اور بیوپاریوں محمد مشتاق وغیرہ سے اسلحہ کے زور پر مبلغ 691600روپے کی نقدی اور موبائل فونز لوٹ لئے تھے اور ڈاکو مسروقہ رقم سمیت فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں