چیچہ وطنی، ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے خاتون جاں بحق، دو خواتین سمیت تین افرادزخمی

منگل 18 دسمبر 2018 16:33

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) قومی شاہراہ پر ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے خاتون جاں بحق، جبکہ دو خواتین سمیت تین افرادزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق محلہ گئو شالہ کا رہائشی فیض میراں اپنی تین بہنوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گائوں جا رہا تھا کہ غربی بائی پاس روڈپریوٹرن لیتے ہوئے تیز رفتار ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 21 سالہ سدرہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ فیض میراں، اقصیٰ اور مریم شدید زخمی ہو گئیں جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی سے طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں