چیچہ وطنی، گھریلو تنازعہ پر خاتون نے تیزاب پی لیا، حالت تشویشناک ، ہسپتال منتقل

پیر 22 مئی 2017 23:33

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء)گھریلو تنازعہ پر خاتون نے تیزاب پی لیاجس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق نواحی گائوں 106/12-Lکی رہائشی 25سالہ شادی شدہ خاتون (ص) نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر تیزاب پی لیاجسے تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پہنچایا گیا۔

(جاری ہے)

جہاں سے طبی امداد کے بعد اسے ساہیوال ہسپتال میں ریفر کر دیا گیا۔جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں