اُردو پوائنٹ پاکستان چیچہ وطنیچیچہ وطنی کی خبریںریسکیو 1122ساہیوال نے عید الفطر کاڈیوٹی پلان جاری

ریسکیو 1122ساہیوال نے عید الفطر کاڈیوٹی پلان جاری

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2017ء)ریسکیو 1122ساہیوال نے عید الفطر کے ایام کے لئے ڈیوٹی پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو 1122کا عملہ ، ایمبو لنسیز ، فائر وہیکلز اور ریسکیو وہیکلزہا ئی الرٹ رہیںگی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میںحادثہ میں پھنسے لوگوں کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کی جاسکے، ان خیا لات کا اظہار ریسکیو 1122 ساہیوال کے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے میڈیا کے نمائندوں کو دی جانے والی پریس بریفنگ میں کیا ، انہوں نے کہا کہ ریسکیوساہیوال عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اورضلع ساہیوال کے تمام علاقوں میں کسی بھی نہ خوشگوار واقعہ کی صورت میں ہر طرح کی امدادی کارروائیوں کو پوری قوت، لگن اور جذبہ حب الو طنی سے مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں -

چیچہ وطنی شہر کی مزید خبریں