عوام ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر اور مشکوک اشیاء کی نشاندہی کر کے اپنا کلیدی کردار ادا کریں، ڈپٹی کمشنر

اتوار 25 جون 2017 19:30

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء)عوام عید کی خوشیوں کے دوران ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر اور مشکوک اشیاء کی نشاندہی کر کے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ سانحہ احمد پور شرقیہ نے عید کی فضا سوگوار کر دی مرحومین کی مغفرت اور ان کے ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی اور ڈی پی او محمد عاطف اکرام نے عید کے موقع پر امن امان کے سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع میں مثالی امن امان قائم اور اور اسے برقرار رکھنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جا رہی ہے۔ عیدالفطر کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات اور اعلی سطحی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ڈی پی او محمد عاطف اکرام نے اس موقع پر عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد ماحول پر نظر رکھیں اجنبی ، مشکوک افراد اشیاء کی اطلاع اپنے قریب تر پولیس آفیسر یا پولیس اسٹیشن کو دیں یا پھر پولیس ایمرجنسی ریسکیو 15 پر اطلاع دیں عوام کی ایک چھوٹی سی کال کسی بڑے سانحہ کے انسداد کا باعث بن سکتی ہے اس لئے عوام اس کلیدی کردار کو ہرگز فراموش نہ کریں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی اور ڈی پی اومحمد عاطف اکرام نے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر سانحہ میں وسیع پیمانے پر عوام الناس کے قیمتی جانوںکے ضیاء پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ سے عید کا ماحول سوگوار ہے وہ مرحومین کی مغفرت اور ان کے اہل خاندان و ورثاء کے صبر جمیل کیلئے دعا گو ہیں ۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں