چیچہ وطنی، فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او اور دو کانسٹیبل معطل

جمعہ 7 جولائی 2017 21:54

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2017ء)ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ڈاکٹر طارق رستم چوہان نے فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی چیچہ وطنی سب انسپکٹر ظہور پراچہ اور دو کانسٹیبلان تصدق شاہ اور نثار کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا، ڈی پی او ساہیوال ڈاکٹر عاطف اکرام نے ایس ایچ او کی معطلی کے بعد انسپکٹر اکبر گجر کو ایس ایچ او تھانہ سٹی تعینات کر دیا۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں