فرسٹ کمشنر آل پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ ،ساہیوال نے عارف والہ کوتین صفر سے شکست دیدی

اتوار 11 دسمبر 2022 14:40

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2022ء) ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ساہیوال کے زیر اہتمام فرسٹ کمشنرآل پنجاب فٹبال کپ میں پانچويں روز بھی مقابلے جاری رہے۔پہلا میچ عارف والا اور ساہیوال وائٹ کے مابین ہوا جو ساہیوال نے عارف والا سےصفر کے مقابلے میں تین گول سےجیت لیا۔

(جاری ہے)

دوسرا میچ تاندلیانوالہ اور حویلی لکھا کے مابین ہوا جو تاندلیانوالہ نے حویلی لکھا سےصفر کے مقابلے میں ایک گول سےجیت لیا۔

اس میچ کے مہمان خصوصی ملک غلام نبی کھوکھر فوکل پرسن سپورٹس اینڈ کلچر ساہیوال ڈویژن تھے جبکہ انٹرنیشنل فٹبالرز محمد اشفاق،پپی شاہ،محمد انوار،حاجی شہزاد قمر،عظمت علی،باوا جی،ڈویژنل سپرٹنڈنٹ محمد قیوم خان،مزمل اقبال بٹ،محمد نبیل نیاز کے علاوہ سینکڑوں تماشائی بھی موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں