انٹربورڈ کالجیٹ کرکٹ ٹورنا منٹ عارفوالا کالج نے 50 رنز سے جیت لیا

پیر 12 دسمبر 2022 18:12

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2022ء) انٹربورڈ کالجیٹ کرکٹ ٹورنا منٹ عارفوالا کالج نے 50 رنز سے جیت لیا۔گورنمنٹ امامیہ کالج ساہیوال میں انٹربورڈ کالجیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود تھے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ محمد چوہان، ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مسعود فریدی، ڈائیریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق،سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر رابعہ اختر، ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ محمد فیاض سلیمی، پرنسپل گورنمنٹ امامیہ کالج پروفیسر شہزاد رفیق، وائس پرنسپل محمد سلیم خان بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شباب فاطمہ اور سابق ڈسٹرکٹ اٹارنی چوہدری محمد رفیق بھی اس موقع پر موجود تھے۔

فائنل میچ عارفوالا اور حجرہ شاہ مقیم کے کالجز کے مابین کھیلا گیا جس میں گورنمنٹ کالج عارفوالا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 20اوورز میں 138رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے تعاقب میں حجرہ شاہ مقیم کی ٹیم 88رنز بنا سکی اور اس طرح گورنمنٹ کالج عارفوالا نے 50 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ سٹوڈنٹس تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بھرپور حصہ لیں تاکہ ان کی ذہنی و جسمانی نشونما ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو سپورٹس کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ کھیلوں کے میدان آباد کر کے ہی نوجوانوں میں آگے بڑھنے کی صلاحیت کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان آباد ہونگے تو نئی نسل کو کئی دوسری نیگیٹو سرگرمیوں سے بھی دور رکھا جا سکے گا۔\378

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں