ویمن کرکٹ کا فائنل میچ جم خانہ کرکٹ گراؤنڈ ساہیوال میں منعقد،گورنمنٹ گریجوایٹ گرلز کالج کی ٹیم فاتح قرار

ہفتہ 18 فروری 2023 13:02

ویمن کرکٹ کا فائنل میچ جم خانہ کرکٹ گراؤنڈ ساہیوال میں منعقد،گورنمنٹ گریجوایٹ گرلز کالج کی ٹیم فاتح قرار
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2023ء) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیرِ اہتمام انٹر کالجیٹ چیمپئن شپ 2023 کے تحت ویمنزکرکٹ کا فائنل میچ جم خانہ کرکٹ گراؤنڈ ساہیوال میں گورنمنٹ گریجویٹ گرلز کالج ساہیوال اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ گرلز کالج فریدٹاؤن کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اکرام الحق اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ یاسر فرید فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز طاہر رضوان مرزا،سپورٹس انچارج یاور علیم اورتحصیل سپورٹس آفیسر ساہیوال عثمان غنی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ فائنل میچ میں گورنمنٹ گرلز گریجویٹ کالج کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے ضلع میں کھیلوں کے فروغ کیلئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ ہائر ایجوکیشن کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں