یونیورسٹی آف ساہیوال میں جاری رنگا رنگ سالانہ سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب

جمعہ 17 مارچ 2023 14:40

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2023ء) یونیورسٹی آف ساہیوال میں جاری رنگا رنگ سالانہ سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب گزشتہ روز یونیورسٹی کے کرکٹ گراونڈ میں منعقد ہوئی جس میں تمام کھیلوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے مہمانان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر اور پاکستان کبڈی ٹیم کے سابق کپتان شفیق احمد چشتی (تمغہ امتیاز) نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

تقریب میں اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر نے سپورٹس گالا میں جیتنے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کی اہمیت کو واضح کیا۔ سالانہ سپورٹس گالا میں جن ڈیپارٹمنٹس نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ان میں کمپیوٹر سائنس، انگلش، کیمسٹری، فزکس اور لاء شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر طارق مسعود نے معزز مہمانان کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی میں سپورٹس کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔\378

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں