بابا محمد شہید کے تیسرے سالانہ عرس کے موقع پر 19جون کو نیزہ بازی مقابلے ہوں گے

اتوار 18 جون 2023 19:00

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2023ء) بابا محمد شہید کے تیسرے سالانہ عرس کی تقریبات کے موقع پرکل پیر کی رات 9 بجے قیوم آباد موضع توت والا نورشاہ میں فلڈ لائٹ نیزہ بازی کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک کے نامور گھڑ سوار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ساہیوال شفیق احمد ڈوگر تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ نیزہ بازی کے ان مقابلوں کے منتظم پیر یاسر علی شاہ کھگہ نے بتایا کہ عرس کے موقع پر ان فلڈ لائٹ مقابلوں میں دور دور سے عوام کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے جو علاقے کی ثقافتی روایات میں ایک بڑا اضافہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں