چنیوٹ، سوئی گیس کے پریشر میں کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شہری سراپا احتجاج اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

بدھ 20 جون 2018 20:00

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2018ء) شہر بھر میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شہری سراپا احتجاج اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے اندرون شہر میں سوئی گیس کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے صبح اور رات کے اوقات میں گیس مکمل طور پر بند ہو جاتا ہے جس کے باعث گھریلو زندگی مفلوج ہو کر راہ گئی ہے شہریوں کی جانب سے اعلیٰ حکام کو متعدد مرتبہ گیس کی بندش کے بارے میں آگاہ بھی کیا مگر کوئی کاروائی عمل میں نہ آ سکی شہری و سماجی حلقوں نے میڈیا کے سامنے احتجاج کرتے نگران وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر بھر میں جاری سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے وگرنہ شہری احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں