سابق ممبر ضلع کونسل آپا عائشہ بیگم طویل علالت کے باعث انتقال کر گئیں

اتوار 18 اگست 2019 18:30

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) سابق ممبر ضلع کونسل آپا عائشہ بیگم طویل علالت کے باعث انتقال کر گئیں تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی ڈاکٹر ظفر یاب حسین کی والدہ ، اور ڈاکٹر مزمل حسین کی دادی سابقہ ممبر ضلع کونسل سماجی ورکر آپا عائشہ بیگم انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ لائبریری پارک چنیوٹ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی مرحومہ کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میںان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں