اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنی چاہئے،ناقاری محمدحنیف ربانی

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:29

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) اللہ تعالی کے رسول ؐ کی زندگی کے مطابق اپنی زندگیاں بسر کرنی چاہئے اس سے دنیا اور آخرت دونوں میں ہی کامیاب ہونگے مسلمان صرف اسی لئے ذلیل و خوار ہو رہا ہے کہ وہ دین سے دور ہوگیا آج بھی ہمارے پاس وقت ہے کہ ہم اللہ تعالی اور اس کے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی ؐ کی اطاعت اوران کی زندگی کے مطابق اپنی اپنی زندگیاں گزارنا شروع کر دیں تو ہم دونوں جہانوں میں ہی کامیاب ہوجائینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جانشین یذدانی شیرربانی حضرت مولاناقاری محمدحنیف ربانی صاحب آف کامنکے نے محفل ماہانہ درس قرآن میں کیا ، جامع مسجد اہلحدیث محلہ غفورا ٓباد بعدازنمازعشاء جامع مسجد رحمانیہ اہلحدیث محلہ غفورآباد میں ماہانہ 15 واں درس قرآن کی محفل منعقد ہوئی جس جانشین یذدانی شیرربانی حضرت مولاناقاری محمدحنیف ربانی صاحب آف کامنکے نے خطاب فرمایا اس کے علاوہ حکیم حافظ قاری محمد دائود قمر نے محفل اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے محفل کے بعد محفل میں شریک تمام افراد کیلئے کھانا کا انتظام بھی کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں