چنیوٹ پرائیویٹ ہسپتال میں ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے بچہ جاں بحق، ڈاکٹر فرار ہوگیا

جمعرات 19 جولائی 2018 18:54

ْ چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) چنیوٹ کے نجی ہسپتال کے ڈاکٹر کا بچے کو مبینہ غلط انجکشن سے دس سالہ بچہ ہسپتال میں ایڑیاں رگڑ رگڑ کر دم توڑ گیا ،مبینہ طور پر انجکشن لگانے والا ڈاکٹر فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کی بچے کے ورثاء اور لواحقین سے بدتمیزی دھکے دے کر بھگانے کی کوشش پر حالات خراب ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ محلہ معظم شاہ کا دس سالہ ولد ارحم ذیشان حیدر ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔انجکشن لگانے والا ڈاکٹر فرار ہو گیا۔عملہ کی والدین سے بد تمیزی ہسپتال عملہ کی لواحقین سے مبینہ بدتمیزی پر ہنگامہ آرائی ،مشتعل مظاہرین کا ہسپتال عملہ کی بدتمیزی پر احتجاج توڑ پھوڑ،ہسپتال کے دروازے کھڑکیاں اور دیگر سامان توڑ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں