چنیوٹ، عطائیوں بغیر لائسنس میڈیکل سٹوروں اور جعلی کلینکس کے خلاف کاروائی 2 میڈیکل سٹور، ایک کلینک اور ایک دیسی دواخانہ سیل
ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری نے انکے خلاف کاروائی کیلئے انکے کیس ڈرگ کورٹ بھجوا دیے
جمعہ 17 اگست 2018 22:38
(جاری ہے)
دلچسپ بات یہ کہ عطائیوں کے خلاف چھاپہ مارنے کیلئے ڈپٹی کمشنر نے چنگ چی رکشہ پر سوار ہو کر اندرون شہرگئے اور جعلی کلینک اور میڈیکل سٹورزکے مالکان کو رنگے ہاتھوں پکڑا،ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری نے جمیل میڈی کیئر کلینک کا وزٹ کیا تو وہاں موقع پر ڈاکٹر بھی موجود نہ تھا جبکہ وہاں بنایا گئے آپریشن تھیٹر میں صفائی کی صورتحال ابتر تھی آپریشن کرنے والے اعضاء کھلے اور غیر تسلی بخش حالت میں پائے گئے اس کے علاوہ کھلی سرنجیں۔
غیر معیاری لیبارٹری اور گردو غبار اور ادویات بغیر پیکنگ کے پائی گئیں جس پر ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری نے سی او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ اور ڈرگ انسپیکٹر کو اسے فوری طور پر سیل کرنے کے احکامات جاری کیے اور انہیں ہدایت کی کہ جو مریض یہاں زیر علاج ہیں انہیں اپنی نگرانی اور پوری نگہداشت میں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں شفٹ کروائیں ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام پر تمام مریضوں اور انکے لواحقین نے ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری کا شکریہ ادا کیا۔ سیل ہونے والے دواخانہ اور میڈیکل سٹوروں سے ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے جعلی لیٹر پیڈ۔ بل بکس۔ جعلی ،ممنوعہ ادویات بھی برآمد ہوئیں۔ ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ انسانی جان بہت قیمتی ہے۔ان جعلی کلینکس چلانے والے اور جعلی اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف بلاتفریق کاروائی جاری رہے گی۔ وہاں پر موجود شہریوں کی کثیر تعداد نے ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری زندہ باد کے نعرے لگائے اور انہیں عطائیوں کے خلاف کاروائی کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی زیر صدارت ریونیو ریکوری کے حوالے سے اجلاس
بجلی چوری کر کے ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ڈپٹی کمشنرچنیوٹ
ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد کا سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن بھوانہ کاسرپرائز وزٹ
ٴْ چنیوٹ ،ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی زیر صدارت بجلی چوروں کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈائون
&چنیوٹ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن بھوانہ کاسرپرائز وزٹ
ھ*چنیوٹ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سنے
سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، شیخ قیصرمحمودچنیوٹی
شہریوں کی سہولت کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ پولیس ڈرائیونگ سکول میں ڈرائیونگ کے تربیتی کورس جاری
چنیوٹ ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ڈرگ فری پنجاب
شہیدوں کے لہو سے تر ہے یہ زمین پاکستان اور اس میں پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کا لہو بھی شامل ہے ،سید کلیم ..
چنیوٹ،مولانا محمد ادریس رضائے الٰہی سے انتقال فرماگئے
پولیس موبائل خدمت مرکز شہریوں کو ان کی دہلیز پر پولیس سروسز فراہم کر رہی ہے، ڈی پی او چنیوٹ
چنیوٹ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار