بچے ہمارا مستقبل ہیں ،انکی صحت کو نظر انداز نہیں کی جا سکتا،ڈپٹی کمشنر

منگل 25 ستمبر 2018 00:00

چنیوٹ۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) بچے ہمارا مستقبل ہیں ،انکی صحت کو نظر انداز نہیں کی جا سکتا ،پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہماریمعاشرے کے اجتماعی ضمیر کا امتحان ہے اور ہر باشعور شہری کو چاہیے کہ وہ اس قومی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمدخضر افضال چوہدری نے پولیو مہم کے آغاز کے موقع پر ہیلتھ افسران اور سول سوسائٹی کے افراداور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے انہیں پولیو قطرے پلانا والدین کی بنیادی ذمہ داری ہے والدین کو چاہیے کہ وہ اس اہم فرض کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کریں تاکہ ملک میں ایک صحت مندنسل کو پروان چڑھایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمہ کیلئے بہت کام کی ضرورت ہے جس کے لیء اجتماعی کوششیں جاری رکھی جانی چاہئیںکیونکہ بچے ہمارا مستقبل ہیں انکی صحت کو نظر انداز نہیں کی جا سکتا ،ڈپٹی کمشنر محمد خضرافضال چوہدری نے تمام متعلقہ محکموں کے کردار کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ مہم کے دوران مزید دلجمعی کے ساتھ کام کیا جائے تاکہ ہر بچے کو پولیو ویکسین یقینی بنائی جاسکے ،آخر میںڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے بتایا کہ تین روزہ پولیو مہم میںپانچ سال تک کی عمر کے 246342بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی ، اس مہم میںمحکمہ صحت کی 587موبائل و فکس ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ 114ایریا انچارج ،44سپروائز کی زیر نگرانی مہم جاری رہے گی ، کیچ اپ ڈے میں رہ جانے والے بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی ،اس تین روزہ مہم کی سختی سے نہ صرف مانیٹرنگ کی جائے گی بلکہ مہم کے بعد دو روزہ فالواپ بھی کیا جائے گا تاکہ کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے اور 100فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے یقینی بنائے جا سکیں ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں