ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں میٹنگ کا انعقاد

ہفتہ 10 نومبر 2018 20:26

چنیوٹ۔10 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سید امان انور قدوائی کی زیر صدارت جشن عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامات کے سلسلہ میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیاجس میں علما کرام اور جلوس کے منتظمین نے شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی اسسٹنٹ کمشنر لالیاں کاشف اعوان، انچارج ریسکیو1122 میڈیم طاہرہ خان، انچارج سیکورٹی برانچ محمد شبیر،سی او میونسپل کمیٹی انیس عباس کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے اس موقع پر صاحبزادہ خواجہ معین الدین، مفتی علامہ امتیاز احمد حقانی، علامہ طاہر عباس خضر کچھی، مولانا مسعود احمد سروری، اقبال حسین پیر زادہ نے جشن عید میلادالنبی ﷺ کے مرکزی جلوس کے انتظامات کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اور درپیش مسائل کے بارے میں بتایا گیاجس پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سید امان انور قدوائی نے کہا کہ جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گئے جلوس کی گزر گاہوں پر صفائی لائٹنگ کا معیاری انتظام کیا جائے گا 12ربیع الاول کا دن تمام مسلمانوں کیلئے خوشی اور برکت کا دن ہے اس دن کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس ضلع بھر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے بھرپور انتظامات کرے گی آخر میں علما کرام اور مشائخ عظام نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں