دوکانوں پرسرکاری ریٹ لسٹ آویزاں کروائیں،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:09

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) دوکانوں پرسرکاری ریٹ لسٹ آویزاں کروائیںخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،عوام کو ریلیف دینا ہماری پرائم ڈیوٹی ہے، گرانفروشوںکو بھاری جرمانے کریں اور انکے خلافFIR درج کروا کر انہیں حوالات میں بھیجیں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا، میٹنگ میںاے ڈی سی (ریونیو) میسم عباس ، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزخضر حیات بھٹی ، مس فرح دیبہ ، لیاقت علی کہالروکے علاوہ ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی ، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی سابقہ کارکردگی رپورٹ چیک کی اور خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں نکلیں اور پرائس کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی تیز کریں ، آخر میں ڈپٹی کمشنرسید امان انور قدوائی نے کہا کہ آپ لوگ روزانہ ایک دو گھنٹے بھی فیلڈ میں ورک کریں تو کافی بہتری آ سکتی ہے ، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری سے کریں، عوام الناس کو ریلیف دینا ہماری ذمہ داری ہے ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں