چنیوٹ ،جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفی کا انعقاد پرسوں ہوگا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:05

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفی مورخہ17دسمبر بروز سوموار بعد از نماز عشاء جامعہ مسجد گلزار محمدیہ موضع سلارے ضلع چنیوٹ میں زیر سرپرستی سابق وفاقی وزیرمذہبی امور صاحبزادہ پیر امین الحسنات شاہ بھیرہ منعقد ہو گی جس میں ممتا زعالم دین مولانا خان محمد قادری مولانا احمد علی ہرل مولانا تصور عباس صدیقی مولانا قمر ظہور ترابی ،مولانا احمد علی چشتی ، محمد یار سیکرٹری خطاب کریں گے ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں