چنیوٹ،تیز رفتار بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر چھ سالہ بچی جاں بحق دو افراد شدید زخمی

منگل 21 مئی 2019 22:27

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) تیز رفتار بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر چھ سالہ بچی جاں بحق دو افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق وادی عزیز شریف سرگودھا روڈ کے قریب بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر سوار چھ سالہ عالیہ دختر مظہر علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر چل بسی جبکہ اللہ دتہ ، منیراں بی بی شدید زخمی ہو گئی جن کو ریسکیو1122کے عملہ نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ص

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں