چنیوٹ:ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کاہیلتھ افسران اور انسداد ڈینگی ٹیموں کے ہمراہ قبرستانوں اورمشکوک لاروا سائٹس کا وزٹ

شہر کے مختلف کاروباری مراکزکار واش پوائنٹس ، ٹائر شاپس کا بھی جائزہ لیا اور اپنی نگرانی میں سائٹس کو چیک کیا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 21:34

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کاہیلتھ افسران اور انسداد ڈینگی ٹیموں کے ہمراہ قبرستانوں اورمشکوک لاروا سائٹس کا وزٹ ، وزٹ کے دوران شہر کے مختلف کاروباری مراکزکار واش پوائنٹس ، ٹائر شاپس کا بھی جائزہ لیا اور اپنی نگرانی میں سائٹس کو چیک کیا،ڈپٹی کمشنر نے قبرستان پیر حافظ یعقوب ، جنازہ گاہ قبرستان ،پیر حافظ دیوان قبرستان ، چناب نگر قبرستان اور لالیاں کے علاقہ اچھروال کا وزٹ کیا ، ڈپٹی کمشنر نے قبرستانوں کے مختلف حصوں ،ٹائر شاپس ، سروس سٹیشنز ، ہائے وے ڈیپارٹمنٹ کی سائٹ پر ڈینگی سرویلنس کیا جائزہ لیااور اپنی نگرانی میں لاروہ کو چیک کیااور پازیٹیو سائٹس پر ہیلتھ افسران کو فوری طور پر انکی تصاویر ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی ، انہوں نے قبروںکے ارد گرد صفائی کے انتظامات اور پانی کی نکاسی و دیگر معاملات کو چیک کیااور موقع پر وہاں موجود پانی کے گڑھوں میں مٹی ڈلوا کر انہیں ختم کروایا ،اس موقع پر انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی ، اسسٹنٹ کمشنر لالیاں فضل عباس،، ڈی ایچ او ڈاکٹر مہار اختر بلوچ ، سی او میونسپل کمیٹی انیس عباس ، محمد فیصل و دیگر بھی موجود تھے ، آخر میں ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے جملہ افسران کو تاکید کی انسداد ڈینگی سرویلنس کاروائیوں کو مزید تیز کیا جائے اس سلسلہ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ ڈینگی کی افزائش نہ ہو سکے ، انہوں نے تاکید کی کہ ضلع کے تمام قبرستانوں کو صاف ستھرا کیا جائے اور وہاں سے جھاڑیوں اور قبروں سے پانی کے برتنوں کو جلد سے جلد ختم کیا جائے اور ہر قبرستان میں پانی کی نکاسی کے عمل کو بہتر کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں