ڈی پی او چنیوٹ کا صفر کے جلوسوں کادورہ، سیکیورٹی انتظامات،امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:07

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر نے صفر کے جلوسوں کا وزٹ کیااور سیکیورٹی انتظامات اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایس ایچ او سٹی انسپکٹر ظفر اقبال،انچارج سیکیورٹی رضوان علی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے ڈیوٹی پر موجود افسران و ملازمان کو الرٹ ہوکر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے ہدایت کی کہ SOPکے مطابق فول پروف تھری لیئر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام دستیاب ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔مجالس،جلوسوں میں شامل ہونے والوں کو مخصوص انٹری پوائنٹس سے چیکنگ کے بعد شامل ہونے دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں