چنیوٹ۔ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نیعوام میں ڈینگی سے احتیاط بارے آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے

پیر 21 اکتوبر 2019 19:50

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کا انسداد ڈینگی سرویلنس کے جائزہ کیلئے بھوانہ کا وزٹ اسسٹنٹ کمشنر عدنان رشید اور ڈپٹی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعادت انوار اور محکمہ ہیلتھ کی انسداد ڈینگی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات کا جائزہ لیا اور عوام میں ڈینگی سے احتیاط بارے آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے انسداد ڈینگی سرویلنس کے جائزہ کیلئے تحصیل بھوانہ کی مختلف سائٹس کا وزٹ کیا ، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے مختلف نرسریوں ، قبرستانوں ، ٹائر شاپس اور پارکس میں اپنی نگرانی میں محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ لاروا چیک کیا ،انہوں نے عوام الناس میں انسداد ڈینگی کبارے آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے ،اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ ڈینگی کے خلاف حفاظتی اقدامات کو بہتر اور سرویلنس سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے ، کوئی جگہ نظروں سے اوجھل نہیں ہونی چاہیے ، ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کے مشکوک مقامات کا بار بار سروے کریںاور شہریوں کو مسلسل آگاہی دیتے رہیں ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں