ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کو بلا تعطل جاری رکھا جائے، ڈپٹی کمشنرچنیوٹ

جمعرات 5 دسمبر 2019 20:20

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کو بلا تعطل جاری رکھا جائے اور ڈینگی لارواکے صفایا کے ساتھ ساتھ شہریوں کے لیے احتیاطی تدابیر کی آگاہی جاری رکھیں تاکہ موجودہ موسم میں بھی ممکنہ خطرات سے محفوظ رہا جا سکے۔انہوں نے یہ ہدایات ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں، جس میں ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات پر عمل درآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی آر طارق خان نیازی ، اے ڈی سی جی عمران عصمت ،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزخضر حیات بھٹی، فضل عباس، سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر انجم اقبال،ڈپٹی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر امیر علی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مس فرخ رضوان، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122میڈم طاہرہ خان،سی اوز میونسپل کمیٹی و ضلع کونسل کے علاوہ، لیبر، زراعت،سول ڈیفنس ، ایجوکیشن ، فشریز و دیگر ڈیپارٹمنٹس کے افسران بھی اجلاس میںشریک تھے ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں