چنیوٹ:شہر بھر میں غیر معیاری اورناقص ڈمپر کی تیاری کا دھندہ عروج پر ٹرک اور ڈمپر شہریوں میں موت بانٹنے لگے

بدھ 11 دسمبر 2019 22:22

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2019ء) شہر بھر میں غیر معیاری اورناقص ڈمپر کی تیاری کا دھندہ عروج پر ٹرک اور ڈمپر شہریوں میں موت بانٹنے لگے تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کی مین شاہراہوں پر جابجا دوڑتے ڈمپر شہریوں کیلئے چلتی پھرتی موت بن گئے ہیں شہر میں قائم درجنوں ورکشاپ میں غیر معیار ی ڈمپر باڈی تیار کی جا رہی ہے شہر میں قائم درجنوں ورکشاپ کے پاس نا تو کوئی این او سی موجود ہے اور نہ ہی معیار سامان روڈ ز پر چلتے وقت ڈمپر ز کے ٹائر اور ٹائی راڈ کھل جانا معمولی سی بات چکی ہے جس کے باعث آئے روز حادثات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے دوسری طرف سرگودھا روڈ پرورکشاپ میں پریشر بریک اور دیگر جدید آلات کے بغیرڈمپر تیار کئے جانے کے انکشافات سامنے آئے ہیں گزشتہ پانچ سالوں میں ڈمپر کے بیس ہزار سے زیادہ حادثات میں سینکڑوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں واضح رہے کہ چنیوٹ میں دو روز کے دوران ڈمپر کے حادچات میں سات افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ چکے ہیںچاروں ہائی وے روڈون وے نہ بننے کے باعث حادثات میں مسلسل اضافہ ہور ہا ہے ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں اس سلسلہ میں جب ڈی ایس پی ٹریفک ندیم ملک سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر ورکشاپ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور بغیر این او سی فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی بھی ڈمپر یا ٹرک کو روڈ پر نہیں آنے دیا جائے گا شہری و سماجی حلقوں نے ڈمپر حادثات پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد ریاض اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں