ًچنیوٹ میں امن و امان برقرار رکھنے ،جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے پولیس مصروف عمل ہے ، ڈی پی او

بدھ 3 جون 2020 22:44

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع چنیوٹ میں امن و امان برقرار رکھنے ،جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے چنیوٹ پولیس دن رات مصروف عمل ہے،لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔کمیونٹی پولیسنگ،بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

کسی بھی مظلوم کیساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کروں گا۔ڈی پی او نے بتایا کہ چنیوٹ پولیس نے گزشتہ ماہ مئی میںجرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی138 اشتہاریوں سمیت ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد ہونے پرتین سو سے زائد ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ و منشیات،مال مسروقہ برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ مئی کے دوران چنیوٹ پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی138مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکیاجس میں 8 اشتہاری مجرمان سنگین وارداتوںمیں ملوث پائے گئے ۔

منشیات فروشوں کیخلا ف کاروائی کرتے ہوئی59مقدمات درج کرکی60ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔منشیات فروشوں کے قبضہ سی16 کلوسے زائد چرس،4کلوگرام سے زائد ہیروئن،1015لیٹر شراب،410لیٹر لہن معہ چالو بھٹیاں و سامان برآمدکیا گیا۔ ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر52 ملزمان کو گرفتا ر کیا گیا جن کے قبضہ سی20عدد پسٹل،13بندوقیں،4رائفل،2 کاربین اور2 کلاشنکوف معہ گولیاں برآمد ہوئیں ۔

سائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر4ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے گرفتارکیا گیا۔جواء کھیلنے والے افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوئی28ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔مجرمان اشتہاریوں کو پناہ دینے والی5ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔تیز رفتاری،غفلت لاپرواہی سے گاڑیاں چلانے پر 11ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتارکیا گیا۔چوری ، ڈکیتی اور رہزنی کے مقدمات میںلاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ،زیورات،موٹرسائیکلیں،گھریلو سامان برآمدکیا گیااور چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ملزمان کو گرفتارکیاگیا۔علاوہ ازیں ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اورجرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے سرچ آپریشنز اور سنیپ چیکنگ کا عمل جاری ہی

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں