ضلع چنیوٹ کو صفائی کے لحاظ سے مثالی بنائیں گے، ڈپٹی کمشنر

بدھ 14 اکتوبر 2020 20:09

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2020ء) : ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی ہدایت پر شہر بھر میں سیوریج کی لائنوں کی صفائی کیلئے بلدیہ کی ٹیمیں متحرک ہیں جبکہ سڑکوں اور گلیوں اور چوکوں کو باقاعدگی سے صاف کیا جا رہا ہے۔ کوڑا کرکٹ اٹھا کر شہر سے باہر دور مقامات پر ٹھکانے لگایا جارہا ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ روزشہر کے مختلف علاقوں میں صفائی آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے کہا کہ ضلع چنیوٹ کو صفائی کے لحاظ سے مثالی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ کا عملہ دن رات اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے اور انشا ئاللہ جلد ہی شہر خوبصورت اور سرسبز نظر آئیگا۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض مزید کہا کہ وہ چیکنگ کے حوالہ سے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید موثراور فعال بنانے کے حوالہ سے ذاتی طور پر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کررہے ہیں۔صفائی ستھرائی کے امور میں کمی کوتاہی کے مرتکب بلدیہ عملہ کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ \378

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں