16اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہونیوالا عظیم الشان جلسہ حکومت کیلئے ریفرنڈم ثابت ہو گا،محمد علی کلیم عقیل مرزا

بدھ 14 اکتوبر 2020 21:11

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما محمد علی کلیم عقیل مرزا نے کہا ہے کہ16اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہونے والا عظیم الشان جلسہ حکومت کیلئے ریفرنڈم ثابت ہو گا حکومت چند دن کی مہمان ہے عمران احمد نیازی جنوری تک بامشکل حکومت چلا سکیں گے جنرل ریٹائرڈ مشرف کی بنائی ہوئی ق لیگ کا حشر عوام کے سامنے ہیں تحریک انصاف کا وجود ختم ہو نے والا ہے ملک میں اس وقت کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے لا اینڈ آرڈر کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے مہنگائی کا جن با قابو ہو چکا ہے پورا ملک اس وقت بحران کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چنیوٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ا نہو ں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ حکومت مسلم لیگ ن کے قائدین میاں محمد نوازشریف اور میاں محمد شہباز شریف کے خلاف جھوٹے مقدمات کا اندراج کروا رہی ہے جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں حکومت نے حلیمہ باجی کو نہیں پکڑا کیونکہ وہ وزیرا عظم پاکستان کی بہن ہے انہوں نے مزید کہا کہ نیب انتقامی کاروائیاں کرنا بند کرے اور فوری طور پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں