قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی،بلال ظفر شیخ

جھوٹی درخواستیں دینے والوں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کرینگے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافیوں کی نشاندھی اور مدد سے چنیوٹ کی عوام کی خدمت کرینگے،ڈی پی او چنیوٹ کا ڈسٹرکٹ پریس کلب میں آمد پر صحافیوں سے اظہار خیال

جمعرات 22 اکتوبر 2020 18:22

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔جھوٹی درخواستیں دینے والوں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کرینگے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافیوں کی نشاندھی اور مدد سے چنیوٹ کی عوام کی خدمت کرینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفر شیخ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں صحافیوں سے تعارفی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع چنیوٹ میں عوام کو بروقت اور سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پوری قوت و توانائی کا استعمال کیا جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ جھوٹی درخواستیں دینے والے شہریوں کو رعایت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے صحافیوں کے کندھے سے کندھا ملا کر عوام کی خدمت کا عزم کیا ہے اور اسے پورا کیا جائے گا بلال ظفر شیخ کا کہنا تھا کہ تھانوں میں سائلین کو بروقت اور سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پوری قوت و توانائی کا استعمال کیا جائے گا پولیس سسٹم میں کرپشن لوٹ مار کے نظام کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ شاہد محمود چودھری،جنرل سیکرٹری رانا شہزاد اقبال،سیکرٹری اطلاعات عامر صدیقی سمیت دیگر صحافیوں نے ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفر شیخ کو ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ آنے پر خوش آمدید کہا اور ضلع چنیوٹ کی عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ہر طرح کی مدد کی یقین دھانی کرائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں