چنیوٹ،تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی،2منشیات فروش گرفتار،7کلوگرام سے زائد چرس برآمد

جمعرات 12 نومبر 2020 14:30

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2020ء) تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئی2منشیات فروش گرفتارکر کی7کلوگرام سے زائد چرس برآمدکرلی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ بلال ظفر کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں۔تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی منشیات سمگلرکو گرفتارکرلیااور منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ سٹی محمدافضل ایس آئی ،انچارج چوکی سٹیلائٹ ٹائون نصراللہ خان اے ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 2منشیات سمگلروں محمد اعجاز،مدثر حسن کوبائی پاس سیم پل سے گرفتارکرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے 7کلوگرام سے زائد چرس برآمدکرلی گئی۔ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی کا عمل جاری ہے۔ منشیات فروشوں کیخلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے تاہم منشیات کے مکمل خاتمہ کے لیے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے ۔ آپ کے علاقہ میں منشیات فروشی کی صورت میں پولیس کو 15 یا ہیلپ لائن نمبر 0340-1515000 پر فوری اطلاع دیں ۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں