چنیوٹ ، شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے تمام اقدامات کریں گے، ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید

پیر 22 نومبر 2021 17:46

چنیوٹ ۔22نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 21 نومبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے روزانہ کی بنیاد پر  شہر میں صفائی کی صورتحال کے جائزہ کیلئے مختلف علاقوں کے وزٹ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا  شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے تمام اقدامات کریں گے ،شہر کے تمام علاقوں کو صاف ستھرا بنانا میری اولین ترجیع ہے۔ایم سی کے سینٹری انسپکٹرز و دیگربھی موجود تھے ،ڈپٹی کمشنر جھنگ روڈ ، محلہ ٹھٹھی شرقی ،پیپل چوک و ملحقہ علاقوں کی گلیوں اور بازاروں میں گئے او رعملہ صفائی کی موجودگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ معمولات زندگی شروع ہونے سے قبل شہر میں صفائی کا عمل مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول نظر آئے،انہوں نے کہا کہ صفائی کا معیار بلند کرنے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں تاکہ شہریوں کی توقعات کے مطابق شہر ہر لحاظ سے صاف ستھرا اور خوبصورت نظر آئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کوڑا کرکٹ کو مناسب اور محفوظ انداز میں ٹھکانے لگانے اور ایم سی کے ورکرز کی حاضری کی کڑی مانیٹرنگ کی ضرورت پر بھی زور دیا،انہوں نے اپنی نگرانی میں گلیوں اور بازاروں سے تجاوزات کو ختم کروایا اور ایم سی افسران کو دوبارہ خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے اور سامان ضبط کرنے کی ہدایت کی ، انہوں نے ایم سی کے افسران کو ہدایت کی کہ مین روڈ کے ساتھ ساتھ اندرون محلوں اور گلیوں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر صاف ستھرا بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں