چنیوٹ ،ڈپٹی کمشنر کا یوم عاشورہ پر بہترین انتظامات پر انتظامیہ ،پولیس ، امن کمیٹیوں کو خراج تحسین

جمعرات 11 اگست 2022 20:28

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصراور ڈی پی او اسد الرحمن نے یوم عاشور کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے پرضلعی افسران ،پولیس،علماء کرام، میڈیا اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ، پولیس اور دیگر تمام سکیورٹی کے ادارے محرم الحرام کے دوران پوری طرح الرٹ رہے جو ہر لحاظ سے توقعات پر پورا اترے ہیں۔

انہوں نے علمائے کرام،میڈیا اور شہریوں کے باہمی تعاون کو بھی بے حد سراہا جس کی بدولت یوم عاشور کے موقع پر کئے جانے والے حکومتی اقدامات کو کامیابی سے ممکن بنایا جاسکا،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے بہترین ڈیوٹیاں سر انجام دینے پر ریسکیو1122، سول ڈیفنس ، محکمہ ہیلتھ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و ملازمین کو بھی شاباش دی ہے ۔ \378

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں