سرغنہ سمیت ڈکیت گینگ کے تین کارندے گرفتار، تیس لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد

منگل 30 اپریل 2024 19:36

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈی پی او عبداللہ احمد کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ تھانہ کوٹ وساوا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرغنہ سمیت ڈکیت گینگ کے تین کارندے گرفتارکر لئے ۔

(جاری ہے)

تصدق شاہ گینگ کے ملزمان میں محمد حسین، ابوبکر اور تصدق شاہ شامل ہیں ۔ ملزمان کے قبضہ سے تیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا، ملزمان کے قبضہ سے دیگر مال مسروقہ، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا۔ ملزمان تھانہ کوٹ وساوا پولیس کو ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے ۔ ملزمان گن پوائنٹ پر گھروں میں گھس کر واردات کرتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں